بھاری برف باری کے درمیان ہندوستانی فوج کا72000فٹ بلندی پر گشت

نیوز ڈیسک

جموں// بھاری برف باری کے درمیان، جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کو بدھ کو 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے 7,200 فٹ کی بلندی پر فورس کی آخری پوسٹ پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پونچھ علاقے میں دو ٹھکانوں کا پردہ فاش کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ایک ٹھکانے رتہ جبارہ کے جنگل میں جبکہ دوسرا دھوبہ جنگل میں تھا۔ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا”ہندوستانی فوج نے پونچھ میں دو ٹھکانوں کا پردہ فاش کیا۔ ایک ٹھکانے رتہ جبارہ کے جنگل میں اور دوسرا دھوبہ جنگل میں پکڑا گیا ہے۔ ان ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے،” ۔