عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکزی سرکار نے جمعرات کوکہا کہ ملک میں پیٹرول، ڈیزل یا ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے اورہندوستان کے پاس تقریباً 60 دن کا ایندھن کا ذخیرہ ہے۔انہوں نے قلت کی خبروں کو “جان بوجھ کر غلط معلومات کی مہم” قرار دیکر اے مسترد کر دیا ۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کہا کہ ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ مناسب طریقے سے سٹاک ہیں اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ہندوستان، دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ریفائنر اور پٹرولیم مصنوعات کا پانچواں سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔اس نے کہا”ہر ہندوستانی ریفائنری (جو خام تیل کو پٹرول اور ڈیزل جیسے ایندھن میں تبدیل کرتی ہے) 100 فیصد سے زیادہ استعمال پر چل رہی ہے،” ۔وزارت نے کہا”اگلے 60 دنوں کے لیے خام تیل کی سپلائی ہندوستانی تیل کمپنیوں نے پہلے ہی کر رکھی ہے” ۔اس نے کہا کہ ہندوستان کے پاس خام تیل اور ایندھن کے ذخیرہ کرنے کی کل صلاحیت 74 دن ہے۔اس نے کہا”حقیقی اسٹاک کور اس وقت تقریباً 60 دن کا ہے، یہاں تک کہ ہم مشرق وسطی کے بحران کے 27ویں دن ہیں،” ۔”تقریبا دو ماہ کی مسلسل سپلائی ہر ہندوستانی شہری کے لیے دستیاب ہے ،قطع نظر اس کے کہ عالمی سطح پر کچھ بھی ہو۔” اس نے کہا کہ اگلے دو مہینوں کے خام تیل کی خریداری پہلے ہی محفوظ ہونے کے ساتھ، ہندوستان اگلے کئی مہینوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔