بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی

منامہ//ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان جانے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد بھارتی بورڈ نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا موقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنے کا کہا ہے، تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے، بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔واضح رہے کہ اے سی سی کے اجلاس میں وینیو کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد اب مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ وینیو پر بات ہوگی۔