جموں//بھارتی فضائیہ نے سوموار کو چارنوازئیدبچوں سمیت80مسافروں کو جموں اورکشمیراورلداخ کے درمیان پروازوں میں منزل مقصودپر پہنچایا۔ حکام کے مطابق اے این32کوریئرسروس ہفتے میں تین بار کرگل اورجموں کے درمیان چلاتی ہیں جبکہ کرگل اورسرینگرمیں دوبار یہ پروزار ہوتی ہے۔حکام کے مطابق سرینگر لیہہ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے جنوری کے مہینے سے سینکڑوں لوگوں نے اس سروس سے استفادہ حاصل کیا۔فضائیہ کے اے این32نے54مسافروں جن میں چار نوازائید بھی شامل ہیں ،کو دوپروازوں میں کرگل سے جموں لایاجبکہ ایک پروازمیں26مسافر جموں سے اُٹھائے گئے ۔