Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

بھاجپا کا ترقیاتی ایجنڈاکشمیریوں کی زندگی بدل دے گا:شہنواز | خاندانی سیاست نے کشمیرمیں سینکڑوں مسائل پیدا کئے: درخشاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2020 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//بجبہاڑہ میں بھاجپاکی ترنگاریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی ترجمان سیدشہنوازحسین نے کہا کہ یہ مفتیوں کو زوردار پیغام ہے کہ ان کے آبائی علاقہ میں نہ صرف ترنگالہرایا گیا بلکہ کشمیرکی مقامی آبادی اس کا جشن مناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے کوئی بیرنہیں ہے ،بلکہ دونوں ترنگے اور بھاجپاسے وہ سیاستدان خائف ہیں جودوسروں کے ایجنٹ کے طور برتائوکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیا کشمیرامن اورخوشحالی کوظاہرکرتا ہے اورلوگوں کو سمجھ آیا ہے کہ بھاجپا کاترقی کاایجنڈاجموں کشمیرمیں عام لوگوں کی زندگی بدل کررکھدے گا جنہیں بنیادی ترقیاتی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔سیدشہنوازحسین نے کہا کہ گپکار اتحاد کے رہنمائوں کو ماضی کے جنون سے باہر آنے کی ضرورت ہے اورانہیں جموں کشمیرمیں موجودہ سیاسی بدلائو کوایک حقیقت کے طور تسلیم کرناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلد نیشنل کانفرنس ،پیپلزڈیموکریٹک پارٹی اور ان جیسی دوسری جماعتیں ،جموں کشمیرمیں آئینی تبدیلی کی اس حقیقت کو تسلیم کریں گی،وہ ان کیلئے بہتر ہوگا کیوں کہ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تبدیلی کے ساتھ جائیں گے۔اس موقعہ پرڈاکٹر درکشان اندرابی نے لوگوں کو اپنا دس سال پرانا نعرہ یاددلایا،’’ہم ہندوستان سے ہیں ،ہندوستان ہم سے ہے‘‘  ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے سیاسی محل کشمیر مسئلہ کی رٹ پر قائم کئے ہیں ،انہوں نے عام کشمیریوں کیلئے سینکڑوں مسائل پیداکئے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیرکا سب سے بڑا مسئلہ خاندانی سیاست ہے اور جموں کشمیر میں اس سڑے ہوئے سیاسی نظام کو بھاجپا کے ترقیاتی ایجنڈااور سب کے ساتھ کے سیاسی نظریہ سے بدلنا ہوگا۔ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ امن ،بہبودی اور خوشحالی جموں کشمیرکی نئی نسل چاہتی ہے اور دفعہ370کی تنسیخ کے بعدہم نے جموں کشمیرکو زمین پر ایک حقیقی جنت بنانے کاکام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم مفتی کے قرب وجوار میں  مقامی آبادی کے ساتھ ترنگا لہرا رہے ہیں ۔بھاجپا کے جموں کشمیرکے نائب صدر صوفی یوسف نے اس موقعہ پرکہا کہ بھاجپا کشمیرمیں مقبول ہورہی ہے اور مستقبل کشمیرمیں بھاجپاکاہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع
تازہ ترین
اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد:پولیس
تازہ ترین
ڈاکٹروں کا عالمی دن: منوج سنہا کی ڈاکٹروں کی بے لوث خدمت کو سلام
تازہ ترین

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?