سرینگر//بڈگا م ضلع میں بیشتر سڑکوں کی صورتحال ابتر ہونے کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دو چار ہے۔حالیہ برف باری اور بارشوںکے نتیجے میں جہاں وادی بھر کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ بن چکی ہے وہیں بڈ گام ضلع میں بیشترسڑکوںپر گہرے کھڈ بن چکے ہیںمیر گنڈ سے نصر اللہ پورہ تک لوگوں کوسڑک کی حالت تباہ ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو عبورومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ژارن گام علاقہ میں بھی سڑک کی ابتر صورتحال کی وجہ سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوندی پورہ ،ژارن گام اور اوٹلی گام بیروہ کی خستہ حال سڑکیںعوام کیلئے عذاب کا باعث بن چکی ہیں، سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈبن چکے ہیں جبکہ بارشوںکے دوران یہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں۔ کئی علاقوں کی اندرونی سڑکیں انتہائی خستہ حال ہوچکی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر سڑکوں کی حالت پہلے ہی ابتر تھی اور اب برف باری اور بارشوں نے مزید تبا کردیا ہے ۔مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں نے سرکار سے مانگ کی کہ سڑکوں کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔سی این ایس