بنگلہ دیش :کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد39ہوگئی

ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ ضلع میں کراتوا ندی میں عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی الٹ جانے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور 51 دیگر لاپتہ ہوگئے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انکوائری کمیٹی کے سربراہ دیپانکر رائے نے پیر کو بتایا کہ حادثہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی عدم توازن کی وجہ سے الٹ گئی۔

دریا سے اب تک 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں 21 خواتین، 7 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔ موقع پر امدادی اور بچاؤ کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

فائر آفیسر شیخ محمد محبوب عالم نے بتایا کہ جن مرنے والوں کی شناخت اب تک ہوئی ہے ان میں پالی رانی، لکشمی رانی، امل چندرا، شوبھا رانی، دیپانکر، پریانتھا رانی، کھوکی رانی، پرمیلا رانی، تارا رانی، شونیکا رانی، فالگونی رانی، پرمیلا۔ رانی، دھنبالا، سمترا رانی، سفلتا رانی، شملہ رانی، ملاح حسن علی، اوشوشی رانی، تنوشری رانی، شریاسی رانی، بمل چندر، شیاملی رانی، جیوتیش چندر اور روپالی رانی شامل ہیں۔