عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز بنگلہ دیش میں ہندو خواتین کو مبینہ ہراسانی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال نہایت تشویشناک ہیں۔سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، بنگلہ دیش سے آنے والی وہ رپورٹس جن میں کہا جا رہا ہے کہ ہندو خواتین سندور لگا کر آزادانہ طور پر نقل و حرکت سے خوفزدہ ہیں، نہایت تشویشناک ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ تاہم اس معاملے پر بھارتی قیادت ایک اخلاقی مخمصے کا شکار نظر آتی ہے، کیونکہ بھارت میں ہی اوباش عناصرمسلم خواتین کے حجاب زبردستی اتارتے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاافسوس کی بات یہ ہے کہ بھارتی قیادت بنگلہ دیشی حکام کے سامنے اس سنگین مسئلے کو اٹھانے میں مشکل محسوس کر رہی ہے، کیونکہ ملک کے اندر ہی اوباش عناصر مسلم خواتین کے حجاب زبردستی اتارتے نظر آتے ہیں۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں شدت پسندوں کا غلبہ ہے، آخر کون خواتین کے حقوق اور وقار کے لیے حقیقی طور پر آواز اٹھائے گا؟