گاندربل//گاندربل کے علاقہ اندرون کی پہاڑی کے دامن میں واقع بنواس میں لگ بھگ چالیس سے پچاس کنبے موسم گرما کے چار مہینوں کیلئے رہائش اختیار کرتے ہیں لیکن بجلی سہولیات میسر نہ ہونے سے سینکڑوں طلباء آن لائن پڑھائی سے محروم ہیں۔اندرون علاقہ گاندربل قصبہ سے صرف بارہ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور بنواس اندرون سے محض آدھا کلومیٹر دور ہے۔اندرون کے چالیس سے پچاس کنبے موسم گرما میں مویشیوں کو لیکر بنواس چلے جاتے ہیں جہاں ان کے لئے رہائش کی خاطر کوٹھے بنے ہوئے ہیں۔بنواس میں موجودلوگوں نے بتایا کہ دہائیوں سے وہ گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی اندرون سے تین چار مہینوں کے لئے بنواس ہجرت کرتے ہیں تاکہ ان کے مویشیوں کو کو سرسبز گھاس کھانے کو مل سکے۔ انہوںنے کہا کہ کووناکی وجہ سے آن لائن طرز تعلیم جاری ہے لیکن ان کے بچے بجلی کی سہولیات میسر نہ ہونے سے اس آن لائن پڑھائی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کا کہ محکمہ بجلی کواس سلسلے میںباقاعدہ عرضی دی ہے لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا۔پی ڈی ڈی سب ڈویژن منیگام کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحیم ملہ نے اس سلسلے میں کہا کہ وہ بہت جلد بنواس کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔