جموں//آنے والے لوک سبھا انتخابات ریاست جموں و کشمیر میں جمہوری اور سیکولر طاقتوں کیلئے مستحکم کرنے کیلئے بہت ہی نازک قرار دیکر نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی نائب صدر بملا لتھرا نے خواتین سے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنے اور پارٹی لیڈر شپ کے تحت جموں اور پارلیمانی حلقوں سے کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی تلقین کی۔یہاں ہفتہ کے روز شیر کشمیر بھون میںخواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بملا لتھرا نے خواتین کو آگے آنے اور جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریسی امیدوار رمن بھلہ کو کامیاب بنانے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ فقط سیکولر طاقتیں ہی ریاست کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالنے اور ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی بلا لحاظ مذہب و ملت، رنگ و نسل ، مذہب و خطہ صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی طور سے باشعور لوگوں کو سماج کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھنے میں ایک اہم رول نبھا سکتے ہیں۔اس موقعہ پر موجود کارکنوں میں مسز بھارتی ،جیوتی، پوجا، رانی ،ٹیلکی، وینا ، نیلم و دیگران بھی شامل تھیں۔