بلیک گوورس کی ہیٹ ٹرک، آسٹریلیا نے ہندوستان کو شکست دی

ایڈیلیڈ// آسٹریلیا کی مرد ہاکی ٹیم نے بلیک گوورس کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے اتوار کو پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستان کو سات-چار سے شکست دی۔ہندوستان کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ (تیسرا، 60ویں منٹ)، ہاردک سنگھ (25ویں منٹ) اور محمد راحل (36ویں منٹ) نے گول کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے گوورس (12ویں، 27ویں، 53ویں) کے علاوہ جیک ویلش (17ویں، 24ویں)، جیکب اینڈرسن (48ویں) اور جیک ویٹن (49ویں منٹ) نے گول کئے۔پہلے میچ میں پانچ۔چار سے سنسنی خیز جیت درج کرنے کے بعد آسٹریلیا اس میچ کے لیے مزید جارحیت کے ساتھ میدان میں اترا۔ کپتان ہرمن پریت نے تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن دفاع کی کمی انہیں مہنگی پڑی۔تیسرے کوارٹر کے اختتام تک، آسٹریلیا صرف چار۔تین سے آگے تھا۔ چوتھے کوارٹر کے آغاز میں آسٹریلیا نے ہندوستانی دفاع کی خراب کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین گول کر کے میچ اپنے قبضہ میں کیا۔ ہرمن پریت نے آخری لمحات میں پنالٹی اسٹروک پر گول کیا لیکن اس سے شکست کا فرق ہی کم ہو سکا۔آسٹریلیا کے جیک ہاروے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ آسٹریلوی کپتان ایڈی اوکینڈن کا 400 واں بین الاقوامی میچ تھا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے آسٹریلوی مرد کھلاڑی ہیں۔ابتدائی مرحلے میں آسٹریلیا کا گیندپر قبضہ تھا لیکن تیسرے منٹ میں پنالٹی کارنر سے کپتان ہرمن پریت کی درست ڈریگ فلک نے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ہندوستان کی برتری جلد ہی کم ہوگئی جب آسٹریلیا نے لگاتار چار پنالٹی کارنر ناکام ہونے کے بعد پانچویں کوشش میں گول کیا۔دوسرے کوارٹر کے پہلے منٹ میں، ہاروے نے ہندوستان کی بیک لائن کو چکمہ دیا اور گیند ویلش کو دے دی، جس نے آسٹریلیا کی برتری کو 2-1 تک بڑھا دیا۔ اگلے چند منٹوں میں آسٹریلیا نے متعدد پنالٹی کارنر حاصل کیے، جن میں سے ایک ویلش نے اسکور کارڈ کو 3-1 پر پہنچا دیا۔ہاردک نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے گول کرکے ہندوستان کو میچ میں برقرار رکھا، حالانکہ 27 ویں منٹ میں گوورس کے گول کی بدولت آسٹریلیا 4-2 سے آگے تھا۔