محمد تسکین
بانہال // ریلوے ڈویژن جموں کے حکام نے بانہال سے کٹر ہ تک لوکل ٹرین سروس میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جو بدھ 11فروری 2026سے نافذ العمل ہوگی۔ اس ٹرین میں ایک ریزرو کوچ شامل ہے ۔جموں ریلوے ڈویژن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق، خصوصی ٹرین بانہال سے صبح 10:10بجے روانہ ہوکر دوپہر 1:00بجے کٹرہ پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں ٹرین کٹرا سے دوپہر 2:45بجے روانہ ہوگی، شام 5:30بجے بانہال پہنچے گی اور بعد ازاں بڈگام کی جانب روانہ ہوگی۔یہ ٹرین بانہال اور کٹرہ کے درمیان تمام درمیانی ریلوے سٹیشنوں پر رکے گی، جن میں کھڑی، سمبڑ، سنگلدان، ساولکوٹ، بکل، کوری، ریاسی اور کٹرہ ریلوے سٹیشن شامل ہیں۔اس سروس میں توسیع سے روزمرہ کے مسافروں، طلبہ، ملازمین ، سیاحوں اور ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہےںاور صوبہ جموں اور کشمیر کے درمیان ریل رابطے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔