بانڈی پورہ میں2 پر سیفٹی ایکٹ عائد

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //جموں و کشمیر پولیسنے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ملک مخالف سرگرمیوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، بانڈی پورہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے پر سنٹرل جیل کوٹ بھلوال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا، “دونوں کی شناخت دانش پرویز ولد پرویز احمد ملہ اور ابرار احمد وانی ولد غلام محمد وانی کے طور پر ہوئی ہے، دونوں سملر کے رہنے والے ہیں”۔