بانڈی پورہ میں پولیس کارروائی ملی ٹینٹوں کے 2 ساتھیوں کی جائیدادیں ضبط

 عازم جان

بانڈی پورہ // بانڈی پورہ ضلع میں حکام نے پیر کو دو ملی ٹینٹ ساتھیوں کی جائیدادیں ضبط کیں، جنہیں گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے تھا کہ یہ کارروائی ملی ٹینٹوںکو پناہ دینے اور انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ گنڈ پورہ رام پورہ میں ملزم اعجاز احمد ریشی عرف ڈاکٹر کے والد عبدالمجید ریشی اور چٹے بانڈے کے رہنے والے ملزم مقصود احمد ملک کے والد محمد جمال ملک کے دو منزلہ رہائشی مکانات پیر کے روز ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ضبط کر لیے گئے۔ “اس کے مطابق، دہشت گردی کے دائرے میں آنے والے مندرجہ بالا ملزمان کی جائیداد کو ضبط کرنے کا عمل UA(P) ایکٹ کے 25 کے تحت ڈویژنل کمشنر کشمیر کے حکم کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔نوٹس کے مطابق، ان مکانات کے مالک کو نامزد اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ’منتقلی، لیز پر دینے، تصرف کرنے، اس کی نوعیت کو تبدیل کرنے یا مذکورہ پراپرٹی کے ساتھ کسی بھی طریقے سے ڈیل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ “کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کارروائی کی جائیگی۔ان دونوں افراد کو پچھلے سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 کی پلوامہ میں سرکردہ ملی ٹینٹ کمانڈر کے گھر کی تلاشیSIU
سید اعجاز

پلوامہ //جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے پیر کو پلوامہ ضلع میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک ملی ٹینٹ کے گھر پر دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے کے سلسلے میں تلاشی لی۔پولیس نے بتایا کہ کاکہ پورہ علاقے میں لشکر کے سرگرم ملی ٹینٹ ریاض احمد ڈار کے والد عبدالعزیز ڈار کے گھر کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے کہا کہ تلاشیاں دہشت گردی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں تھیں۔ریاض احمد ڈار وادی کے سب سے دیرینہ ملی ٹینٹ ہیں جو پولیس ریکارڈ کے مطابق 2008سے سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تلاشیاں پولیس اسٹیشن پلوامہ کے ایف آئی آر نمبر 239/2022کے سلسلے میں کی گئی ۔