بانڈی پورہ//معذور بچوں کے لیے دو روزہ پیرا اسپورٹس کوچنگ کیمپ کلیس کے اسٹیڈیم، بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام کا اہتمام Ali’s اسپورٹس اکیڈمی بانڈی پورہ نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کے اشتراک سے کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ بانڈی پورہ نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور خصوصی طور پر معذور بچوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پدم شری ایوارڈ یافتہ فیصل علی ڈار نے کہا کہ کوچنگ کیمپ کا انعقاد اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ معذور بچوں کو خود کفالت فراہم کرتے ہوئے کھیلوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی جائے۔ کوچنگ کیمپ کے دوران مارشل آرٹ، وہیل چیئر باسکٹ بال، وہیل چیئر ہینڈ بال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی کوچنگ فراہم کی گئی۔ کیمپ میں تقریباً 15 خصوصی طور پر معذور بچوں نے حصہ لیا۔