عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // بالتل سونہ مرگ میں بیکن کا ایک مزدور دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا ۔33 سالہ محمد اقبال وانی ولد غلام محمد وانی ساکن چھترگل کنگن جو بیکن میں بطور مزدور کام کررہا تھاکو اچانک سینے میں درد ہوا اور بہوش ہوکر گر پڑا جس کیاسے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہلتھ سنٹر سونمرگ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے ۔جب مذکورہ نوجوان کی لاش اس کے آبائی گاؤں پہچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔اس دوران کل شام نوگام بائی پاس پر ایک گاڑی لاٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔