عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ لے دورافتادہ علاقہ مغل میدان سے تعلق رکھنے والی دونوں بازئوں سے محروم لڑکی نے عالمی سطح پر پیرا آرچری کے ڈبلز میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف ضلع بلکہ ملک کا نام روشن کیا۔
مغل میدان کے لوہیدھار سے تعلق رکھنے والی شیتل دیوی نے پیرا آرچری کے ڈبلز میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھی اٹلی کو فاینل میں ہرا کر گولڈمیڈل اپنے نام کرلیا۔ انکی اس کامیابی پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے انھیں مبارکباد پیش کی۔شیتل دیوی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔
دونوں بازئوں سے محروم شیتل دیوی کو فوج نے تربیت دی اور اسے کھیل کی طرف راغب کیا جسکے بعد شیتل نے نہ صرف ریاستی بلکہ ملکی و عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا۔سیاسی سماجی وتنظیموں نے بھی شیتل دیوی کو مبارکباد پیش کی ۔