غلام محمد
سوپور، // جے اینڈ کے امیچور باکسنگ ایسوسی ایشن 3 مارچ 2023 کو بارہمولہ ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے، جو کمیونٹی ہال تجر شریف سوپور میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ کا انعقاد باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا اور جے اینڈ کے اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کیا جا رہا ہے۔ چیمپئن شپ کو جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے سپانسر کیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے باکسرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اعجاز مجید لون سے براہ راستیا ان سے موبائل نمبر:- 910308157 پر رابطہ کریں۔