بارہمولہ // بارہمولہ میں این سی سی کیڈٹوںکی تربیت کیلئے کیمپ شروع کیا جارہا ہے۔ جموں کشمیر کی تین بٹالین این سی سی بارہمولہ نے 10 سے 16 مارچ تک این سی سی گروپ ہیڈکوارٹر سرینگر اور این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ کے تحت بونیار میں فوجی کیمپ میں تربیت شروع کی جائیگی۔ کیمپ میں کل 110 نوجوان حصہ لیں گے جو بارہمولہ ، اوڑی ، ہندواڑہ ، ٹنگمرگ ، ٹنگڈار ، کپواڑہ ، لولاب ، بانڈی پورہ ، پٹن ، سوپور اور بونیار کے اسکولوں اور کالجوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیمپ میں تربیت کے بعد کیڈٹ منعقد ہونے والے بی اینڈ سی’ سرٹیفکیٹ امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔