نئی دہلی//دہلی میں 2009 کے بعد سے اس سال ایک مہینے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے، جس کے سبب قومی راجدھانی میں آبی جماواور ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ جانکاری ہندوستانی محکمہ موسمیات سائنس نے ہفتہ کے روز دی۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 10 اگست 2010 کو 110 ایم ایم بارش ہوئی تھی جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تیز بارش تھی، لیکن ہفتہ کی صبح 8.30 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران لودھی روڈ آبزرویٹری میں 149.0 ایم ایم بارش درج کی گئی، جب کہ دہلی ریج پر تقریباً 149.2 ایم ایم بارش کا اندراج ہوا۔ ساتھ ہی آئی ایم ڈی نے بتایا کہ صفدر جنگ ہوائی اڈے نے ہفتہ کو اس مانسون سیزن کی ایک دن کی سب سے زیادہ بارش 138.8 ایم ایم درج کی ہے۔موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب آئی ٹی او، منٹو برج سمیت کئی جگہ آمدو رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے ۔بارش کے سبب سڑکوں اور تمام نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔