یو این آئی
نئی دہلی// بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 76 ویں برسی پر منگل کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور اعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کی سمادھی پر پھول مالا پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 30 جنوری 1948 کو ناتھورام گوڈسے نے باپو کو گولی مار کر انہیں ہلاک کر دیا تھا۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ‘‘بابائے قوم کی قربانی ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے اور اپنی قوم کے لیے ان کے ویژن کو پورا کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا “میں باپوجی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو ہمارے ملک کے لیے شہید ہوئے ہیں۔ ان کی قربانی ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے اور اپنی قوم کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔’’ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر ہم وطنوں کے دلوں میں سودیشی کا جذبہ بیدار کیا۔