نیوز ڈیسک
جموں //اینٹی کرپشن بیورو نے ادہمپور میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ اے سی بی کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنی زمین کا ٹکڑا بیچنا چاہتا ہے اور متعلقہ پٹواری، حلقہ رسلی گندھراں، ادھم پور، یعنی دربندر سنگھ ڈگری جاری کرنے کے لیے 50ہزار روپے کی رشوت مانگ رہا ہے۔شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی ادھم پور میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر/2023 01 درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔تفتیش کے دوران ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ملزم افسر دربندر سنگھ کو اس کے ڈرائیور کے ساتھ آزاد گواہوں کی موجودگی میں 30,000 روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ دونوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ رشوت کی رقم بھی آزاد گواہوں کی موجودگی میں برآمد کر لی گئی۔