واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جو اپنے والد کی سینئر مشیر ہیں، عالمی بینک کی آئندہ صدر بننے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز جیسکا ڈٹّو نے یہ اطلاع دی۔ میڈیا کمپنی پولی ٹکو کی پیر کو جاری ایک رپورٹ میں محترمہ ڈٹّو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ (ایوانکا ٹرمپ) اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ لندن فائننشیل ٹائمز نے پہلے رپورٹ دی تھی کہ موجودہ عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم فروری میں ریٹائر ہونے والے ہیں ان کا عہدہ سنبھالنے والوں میں ایوانکا ٹرمپ کا نام بھی زیر غور ہے ۔ رپورٹ میں محترمہ ڈٹو کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘‘ امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مک ملویني دونوں نے ایوانکا ٹرمپ کو امریکی نامزدگی کے عمل کے انتظام میں مدد کرنے کے لئے کہا تھا کیونکہ انہوں نے گزشتہ دو برسوں سے عالمی بینک کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ۔ یو این آئی