سرینگر//اسمبلی حلقہ خانیار سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے کئی اراکین نے پیر کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ان میں محمد عرفان احمد لانگو، نذیر احمد لانگو، غلام نبی تمون، بلال احمد کالا، غلام محمد کانہ، منظور احمد چھنہ، فردوس احمد بٹ اور آصف احمد خان شامل ہیں۔یہ تقریب اپنی پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن سرینگر بلال بٹ، ڈی ڈی سی ممبر محمد شعبان چوپان، ڈی ڈی سی ممبر شبیر ریشی، انچارج گاندربل جاوید میر، انچارج خانیار حلقہ محمد یٰسین چوڑی ساز، صوبائی صدر یوتھ ونگ کشمیر خالد راٹھور، پارٹی لیڈر جاوید جنید اور محمد سلیم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔اس دوران بی جے پی بلاک صدر باکورہ گاندربل جاوید احمد آہنگر نے بھی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے سبھی افرادکا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اوراُن سے متعلقہ علاقہ میں لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے بے لوث خدمت کرنے کی تاکید کی تاکہ لوگوںکے مشکلات کا جلد ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی وعدہ بند ہے اور یہ لوگوں کو جذباتی نعرؤں سے گمراہ کرنے کے بجائے روزمرہ مسائل کو حل کرنے کے لئے حقیت پسندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔