جموں//نیشنل کانفرنس نیریاست میں کمزور طبقہ کی بھلائی کے لئے بہبودی سکیموں کو موثر طریقہ سے لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔یہاں سنجے نگر میں اتوار کے روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے او بی سی سیل کے شریک چیئر مین عبدالغنی تیلی نے بی جے پی۔پی ڈی پی کی سابقہ مخلوط سرکار پر طبقہ کے قانونی حقوق کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ او بی سی طبقہ کے بھلائی این سی کے ایجنڈا میں سر فہرست تھی ،جو اس بات سے عیاں ہے کہ این سی کے دور میںطبقہ کی بھلائی کے لئے قائم کئے گئے بورڈ کے چیئرمین کو وزیر کا رتبہ حاصل تھا۔انہوں نے عمر عبداللہ سرکا رکے دور میں طبقہ کے لئے تاریخی دو فیصد ریزرویشن کا حوالہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ طبقہ کے لئے ریزویشن کی شرح میں دو سے چار فیصد کرنے کا کام بھی این سی کے دور میں ہی ہوا ہے لیکن سرکار بدلنے کے ساتھ ہی وہ اسے لاگو نہیں کر پائے۔انہوںنے بی جے پی پر او بی سی طبقہ کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور انکے قانونی حقوق کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ۔انہوںنے این سی کی جانب سے ماضی میں اُٹھائے گئے اقدام کا شمار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کمزور طبقہ کی بھلائی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔اجلاس سے شاہد محمد، سنیل مہرہ، بٹر مہرہ، ششی کامر مہرہ، رتن لعل، کیرت سنگھ ،ونود مہرہ ،نیتو مہرہ،سائیں داس و دیگران نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے او بی سی طبقہ کو در پیش مسائل اُجا گر کئے اور گورنر انتظامیہ سے انہیں پُر کرنے پر زور دیا۔