بشناہ //ایک غیر سرکاری انجمن و تھرڈ آئی کرائم ٹیم نے بشناہ کے ذہین طلاب،جنھوں نے8ویں ، 10ویں،12ویںجماعت کے بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کے ہے،کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقعہ پرتنظیم کے چیر مین شام لعل گپتا نے اپنے خطاب میں طلاب کو تعلیم ،صحت اور اقدار پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کر زور دیا ۔اس موقعہ پر گپتا نے تحصیلدار بشناہ رمن چلوترہ ،ایس ایچ او بشناہ رتن سنگھ رانا ،اے ای ای پی ڈی ڈی بشناہ اجے پال سنگھ ،کے ہمراہ طلاب کو بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی کے لئے میڈل اور ٹرافیاں عطا کیں۔ایس ایچ او بشناہ انسپکٹر رتن سنگھ رانا نے مومینٹو تقسیم کئے اور 97% نمبرات حاصل کرنے والے طلاب کو میڈل سے نوازا۔ اے ای ای اجے پال سنگھ نے بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کو مبارک باد دی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔سوشل ورکر منٹو گپتا نے انجمن کے چیر مین گپتا کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔پروگرام میں چیر مین کے ہمراہ سی اے رومیش گپتا، سوشل ورکر انیل کمار اور این جی او کے دیگر ممبران ،سنسار چند، راکیش، نہا، کلونت روی، شبھم ،وشال اور دیگران نے بھی شرکت کی۔