سرینگر // این آئی اے نے چار منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ۔ الطاف احمد شاہ ولد محمد افضل شاہ ڈانگر پورہ گاندربل ،شوکت احمد ولد عبد السلام پرے محلہ ، وانگی پورہ سمبل مدثر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن وندوناشوپیاں اور حاجی غلام محی الدین نیشنل ہائی وے سنگم کو حراست میں لیا گیا جن کی تحویل سے 21 کلو ہیروئن ضبط کرنے اور 1 کروڑ،35 لاکھ،89 ہزار،850 روپے نقد رقم بر آمد کی گئی تھی ۔یہ مقدمہ ابتدائی طور پر ایف آئی آر نمبر 183/2020 مورخہ 11.06.2020 کے مطابق پی ایس ہندواڑہ میں درج کیا گیا تھا ، جس میں ہندواڑہ میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملزم عبد المومن پیر کی ہنڈا کریٹا گاڑی کو پولیس نے ایک ناکے پر روک لیا۔ اور تلاش کے دوران دو کلوگرام ہیروئن کے ساتھ 20 لاکھ روپے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے گئے۔ این آئی اے نے 23.06.2020 کو RC-03/2020 / NIA / JMU کے طور پر مقدمہ دوبارہ درج کیا تھا اور تفتیش شروع کی تھی۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں میں چھ ملزمان کے خلاف فوری طور پر 05.12.2020 کو چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔ اب تک کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم افراد پاکستان سے بھاری مقدار میں ہیروئن کی سرحد پار اسمگلنگ میں ملوث تھے اور وہی جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں سپلائی کررہے تھے۔ گرفتار ملزمان کو سری نگر کی چیف جوڈیشل عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 3 دن کے ریمانڈ پردیا گیا۔