جموں // ایم ایچ اے سی سکول ناگبنی کی جانب سے بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مارننگ اسمبلی کے بعد آٹھویں جماعت کی ونشکا بھٹ اور اننیا ٹنڈن نے بیساکھی پر انگریزی اور ہندی میں جلیانوالہ شہیدوں کے قتل عام پر بول کر انہیں یاد کرکے انہیں خراج عقیدت ادا کیا۔اس موقعہ پر بیساکھی ڈانس پر ایک تمدنی پروگرام پیش کیا گیا ،جس میں تیسری، چوتھی، پانچویں ،چھٹی اور ساتوین جماعت کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بعض طلاب نے بیساکھی تہوارکے پس منظر پر روشنی ڈالی۔سکول کی پرنسپل سوین پوری نے طلاب اور اساتذہ کو بیساکھی کی مبارک باد دیکر نیک خواہشات پیش کیں۔