ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ 2023 | ڈی پی ایس سرینگر کے طلباء کی لکھنو میں شاندار کارکردگی

سرینگر// دہلی پبلک اسکول سرینگر کے طلباء نے 18 مئی سے 21 مئی تک لکھنؤ میں منعقد ہوئی ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ 2023 میں شاندار کامیابی حاصل کی ۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 500شرکاء نے چیمئین شپ میں شرکت کی ۔

 

دہلی پبلک اسکول سرینگر کے تین طلبا غاسق نے سونا، محمد فاروق نے چاندی اور محمد ظاہر ٹھاکر کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ 2023، مارشل آرٹس کی دنیا میں ایک اہم ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے ۔اس موقع پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پٹاخ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔

 

ڈی پی ایس پرنسپل شفق افشاں نے اس سلسلے میںخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ہمارے طلباء نے نہ صرف اپنے اسکول کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ جموں و کشمیر کو بھی اعزاز بخشا ہے‘‘۔چیٔرمین وجے دھر نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ 2023 میں ہمارے طلباء کی کامیابی ان کی قابلیت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی شاندار کامیابی دہلی پبلک اسکول سرینگر کیلئے فخر کی بات ہے‘‘۔