سری نگر// یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ نے کل ایس کے آئی سی سی میں ایک روزہ کنکلیو 2023 کا انعقاد کیا جس کا مقصد کھیلوں کی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ بہترین کارکردگی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنا تھا۔ تقریب میں سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ڈائریکٹر وائی ایس اینڈ ایس سبھاش سی چھبر سپیشل سیکرٹری وائی ایس اینڈ ایس وسیم راجہ جوائنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔سرمد حفیظ نے نوجوانوں کو منشیات کی لت جیسی سماجی برائیوں سے دور کرنے اور ان کی توانائی کو مثبت نقطہ نظر کی طرف استعمال کرنے کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔سبھاش چھیبر نے محکمہ کی کامیابیوں اور کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اعداد و شمار کا اشتراک کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے تحت 29.16 لاکھ نوجوانوں کی زبردست شرکت کے ذریعے 17.50 لاکھ شرکت کے مقرر کردہ ہدف کو عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا مقصد رواں مالی سال کے دوران 35 لاکھ شرکت کے ہدف سے تجاوز کرنا ہے۔بعد ازاں ایک ہاؤس ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام دس اضلاع کے فیلڈ افسران نے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز دیں۔ک