اقوام متحدہ// اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے ایران کے خلاف عالمی اسلحہ کی پابندی کی توسیع کی امریکی تجویز کو سنیچر کو مسترد کردیا۔اس دوران صرف ڈومنک رپبلک نے ایران کے خلاف امریکہ کی اس تجویز کی حمایت کی۔ یو این ایس سی کے 15 اراکین میں سے 11 نے معاملے سے خود کو الگ رکھا جن میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ بھی شامل ہے ۔دوسری طرف روس اور چین نے ایران کے خلاف تیرہ برسوں کی پابندی کی توسیع کرنے کی تجویز کی پرزور مخالفت کی۔سال 2015 میں ایران اور چھ دیگر طاقت ور ممالک کے درمیان ہوئے نیوکلیائی معاہدے کے تحت یہ پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہونے والی ہے ۔یو این ایس سی میں تجویز کے مسترد کئے جانے کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ ’’بین الاقوامی امن کے لئے سلامتی کے لئے فیصلہ کن طور سے کام کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی ناقابل معافی ہے ‘‘۔(یواین آئی)