نیویارک//اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد جوہری پابندیوں کے فیصلے کو بدلنے کی درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی عدالت کی جانب سے مذکورہ بیان سامنے آنے کے بعد واشنگٹن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے خلاف مقدمہ عدالت کے دائر اختیار سے باہر ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں 3 سال قبل شروع ہونے والے معاملے میں گزشتہ روز آنے والے فیصلے کو’فتح‘ قرار دی ہے۔تہران نے الزام لگایا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 کے جوہری معاہدے کو منسوخ کرکے یورپی اتحادیوں کو مایوس کیا اور تہران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کرکے دونوں ممالک کے مابین 1955 میں دوستی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔