کویت میں 3امریکی جنگی طیارے گرکر تباہ
دبئی// ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے پیر کے روز کہا کہ ایران کو نشانہ بنانے والی امریکی-اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی جمہوریہ میں اب تک کم از کم 555 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سوسائٹی نے مزید کہا کہ جنگ میں اب تک 131 شہر حملے کی زد میں آ چکے ہیں۔ ایرانی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہاہو کے آفس اور ائر فورس کمانڈر اینڈ کنٹرول کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اب تک اسرائیل نے ایران کے درجنوں ڈورنز کو گرایا ہے۔ ادھر کویت نے کہا ہے کہ کئی امریکی جنگی طیارے گرائے گئے ہیں۔دو امریکی ایف 15 طیار وں کی ویڈیو گرتے دکھایا گیا ہے۔کویتی وزارت دفاع نے کہا کہ کئی امریکی جنگی طیارے پیر کی صبح کویت میں گر کر تباہ ہو گئے لیکن ان کا عملہ بچ گیا۔
اس سے قبل ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ کویتی سرحد کے قریب ایک امریکی ایف 15طیارے کو گرایا گیا۔ادھر شام کے وقت امریکہ نے کویتی فضائی دفاع کے ذریعے 3 ایف 15 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ کویتی فضائی دفاع کے ذریعے الگ الگ ‘فرینڈلی فائر’ کے واقعات میں تین امریکی F15E ‘اسٹرائیک ایگلز’ کو مار گرایا گیا۔ امریکہ نے کہا کہ لڑاکا طیاروں کو کویتی افواج نے “غلطی سے مار گرایا”۔ایران نے قطر اور بحرین پر بھی حملے کئے۔سلمان پورٹ بحرین ، جہاںامریکی بحری فلیٹ واقع ہے، کے نزدیک حملہ کیا گیا۔ قطر میں امریکی اڈے پر پھر حملہ کیا گیا۔قبرص میں برطانوی رائل ایئر فورس کے اڈے کو ہفتے کے روز ایک ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا۔ یہ برطانیوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ویڈیو بیان کے چند گھنٹے بعد آیا جس میں برطانوی اڈے کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے برطانیہ کے فیصلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اڈے کو نقصان پہنچا لیکن ہلاکت نہیں ہوئی۔امریکہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک ایران میں 1000مقامات پر حملہ کیا ہے۔ادھرسعودی عرب اور قطر نے تیل اور ایل این جی کی سپلائی روک دی ہے۔ادھر جنگ کی وجہ سے پوری دنیا کا سٹاک ایکسچینج کریش کر گیا ہے جبکہ پیٹرول اور گیس کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ایران نے اتوار کی شب سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آرامکو کو نشانہ بنایا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ایرانی دوڈورونزکوریفائنری کے نزدیک گرایا گیا جس کے بعد ریفائنری کو بند کردیا گیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب دنیا میں ایران کیساتھ تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ادھر قطر میں دنیا کا سب سے بڑا اور واحد ایل این جی پلانٹ بند کردیا ہے۔قطر کی دو ایل این جی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تھا۔ایل این جی کی بندش سے پوری دنیا میں گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔ادھرپچھلے 36گھنٹوں کے دوران امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے پیٹرول اور گیس کی قیمتیں دوگنا ہوگئی ہیں۔