تہران //ایران کا جنگی جہاز خلیج عمان میں مشقوں کے دوران غلطی سے میزائل کا نشانہ بن گیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ امریکا سے خلیجی پانیوں میں جاری کشیدگی کے پیش نظر جاری مشقوں کے دوران آبدوز اتفاقیہ نشانہ بن گئی۔بیان کے مطابق کونارک نامی جنگی جہاز کے دوستانہ فائرنگ کا نشانہ بننے کا واقعہ جنوبی ساحل میں بندر جسک کے قریب پیش آیا۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جنگی جہاز دوسرے جہاز کے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔ایران کی سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ 'جنگی جہاز مشقوں کے دوران اس وقت نشانہ بنا جب وہ مقررہ ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا اور جو اپنے ہدف سے زیادہ دور نہیں تھا'۔ایرانی فوج نے واقعے میں 19 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے اور بیان میں کہا کہ مذکورہ حادثے پر تفتیش کی جارہی ہے۔ایران کا کوناراک جنگی جہازنیدرلینڈز کا تیار کردہ لاجسٹک جہاز ہے جس کو ایران نے 1979 کے انقلاب سے قبل خریدا تھا۔رپورٹ کے مطابق 447 ٹم وزنی اور 47 میٹر طویل جنگی جہاز 4 کروز میزائل سے لیس تھا۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں عملے اور دیگر کتنے افراد موجود تھے۔