گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے یونیورسٹی کے سینئر اراکین، رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر ،امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر پروین پنڈت، اسکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کے ہمراہ ہفتے کو دیگر ریاستوں کے طالب علموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جن طلباء نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے مختلف شعبوں میں داخلہ حاصل کیا۔ پروفیسرمعراج الدین میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ طالب علموں کا وقت آرام سے اور یادگاری ثابت ہو‘‘۔یونیورسٹی نے ہمیشہ اپنے وقت میں امتحانات کا انعقاد کیا ہے اور مقررہ اوقات کے اندر نتائج کا اعلان کیا ہے اور رواں سال بھی امید ہے کہ آپ کی ڈگری بھی مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوجائے گی ۔وائس چانسلر نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ میں ایک اضافی ونگ تشکیل دی جائے گی جس سے دیگر ریاستوں کے طلباء کو درپیش مسائل اور پریشانیوں سے نمٹنے کے تدریسی شعبہ سے وابستہ ایک فیکلٹی ممبر کو بھی نامزد کرے گا جو باقاعدگی سے طلباء کے رابطے میں رہے گا تاکہ طلباء کی شکایت کے ازالے کے لئے بروقت کارروائی کرسکے۔ پروفیسر میر نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی اور وادی کے سفیر بنیں۔’’ہم چاہتے ہیں کہ آپ کشمیر کے لوگوں کی گرم جوشی ، محبت ، دیکھ بھال اور مہمان نوازی کے بارے میں ہندوستان بھر میں پیغام بھیجیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبا کو کشمیر سے باہر ان کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنے کے لئے مواصلات کی مناسب سہولیات فراہم کرے گی۔شعبہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے سربراہ ڈاکٹرمعراج الدین شاہ نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں طلبہ سے کہا کہ وہ کیمپس کے اندر نظم و ضبط کو یقینی بنائیں اور مطالعہ پر پوری توجہ دیں۔ انہوں نے کہا’’آپ کے والدین نے آپ کو صرف تعلیم کے حصول کے لئے دور دراز علاقوں سے بھیجا ہے اور آپ کو صرف اپنی تعلیمی نظام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔س موقع پر شعبہ قانون کے طلبا نے وائس چانسلر کوایک پیٹنگ پیش کی۔