انقرہ //ترکی میں لگی آگ 35 صوبوں کے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات کو تباہ کرچکی ہے۔ترکی نے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے روس، قطر اور اسپین سے مدد کے بعد اسرائیل کی مدد کو بھی منظور کرلیا ہے۔اسرائیل نے ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کا خاص کیمیکل شدہ پانی فراہم کر دیا ہے۔انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کی قائم مقام سفیر آئیرت لیان نے میلاس ایئر پورٹ پر اسرائیل سے آنے والے پانی کے خصوصی ٹینکر کو ترک حکام کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے آگ سے نمٹنے کے لیے ترکی کو مدد کی پیشکش کی تھی جسے ترک حکام نے مسترد کر دیا تھا۔