نیوز ڈیسک
جموں//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ غلام نبی آزاد نے دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی امیدوں کو چھیننے کی کوشش کی ہے۔ پی ڈی پی جموں کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے قد کاٹھ کے لیڈر کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو غلام نبی آزاد جیسے لیڈروں سے بہت امیدیں ہیں لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انہوں نے آرٹیکل 370 کی بحالی کے حوالے سے جموں و کشمیر کے لوگوں سے امیدیں چھین لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بہت سی پارٹیاں ہیں، جو جموں و کشمیر میں بی جے پی کے بیانیہ کا پرچار کر رہی ہیں، اور ساتھ ہی غلام نبی آزاد کا اس طرح کی بات کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا” جب ہم برطانوی سلطنت کو شکست دے سکتے ہیں تو ملک میں بی جے پی کے عزائم کو شکست دینا ناممکن نہیں ہے۔
آزاد نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی امیدیں چھین لیں