جموں // آر ایم پبلک سکول کی جانب سے سکول میں تعینات کام کرنے والے درجہ چہارم ملازموں کی عزت افزائی کے لئے ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔سکول کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درجہ چہارم ملازموں کے کام کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ انکا کام بہت ہی مشکل ہوتا ہے ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں بطور محبت ریفریشمنٹ بھی فراہم کی گئی ۔ اس موقعہ پر سکول کی ٹرسٹی ریتا مینگی، پرنسپل رویندر کور، انچارج سمن لتا، پری پرائمری کارڈی نیٹر جس دیپ کور، فسٹ سٹنڈارڈ کارڈی نیٹر شوانی شرما ،دوسری جماتکی کارڈی نیٹر نیہا راجپوت بھی موجود تھی۔