جموں //آرین کالج آف فارمیسی کی طرف سے رائے پور میں ’منشیات اور طبی افادیت ‘پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران طلباء کو منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔ڈائریکٹر آرین کالج بی ایس سدھو کی قیادت میں منعقدہ سیمینار کے دوران مقررین نے طلباء کو منشیات کے استعمال و کاروبار کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کے خلاف لڑائی شروع کر یں تاکہ نوجوان نسل کو اس لت سے دور رکھا جا سکے ۔اپنے خطاب میں کالج ڈائریکٹر نے کہا کہ سماج میں اس وقت منشیات کے بارے میں بیدری پیدا کرنا اشد ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری کیا جاسکے ۔انہوں نے طلباء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔