جموں //آرئینز کالج آف فارمیسی راجپورہ ،چندی گڑھ کے طلاب نے صنعتی دورے کے تحت Interstellar Testing Centre ،پرائیویٹ لمیٹڈ ،پنچکولہ کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد طلاب کو صنعتوں میں استعمال تکنیک اور طریقہ کار کو سمجھا کر انہیں عملہ صورتحال کی جانکاری دینا تھا ۔کمپنی کے انئیلیٹکل افسر ڈاکٹر اجے کمار اور کوالٹی ایشورنس کے سربراہ ڈاکٹر روہت کمار نائیک نے طلاب کو ڈرگس، فوڈ و کیمکلز،ایو رویدک، مائیکرو بائیو لجکل ،ماحولیات ،بلڈنگ میٹریل وغیرہ کے مختلف ٹیسٹنگ کے مراحل کی جانکاری دی۔انہوںنے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست کا بھی انعقاد کیا اور سوال و جوابات کی نشست بھی منعقد کی گئی، جس دوران سینئر اہلکاروں نے طلاب کے سوالات اکاطمینان بخش جواب دیا گیا ۔اس موقعہ پر طلاب کو کام کرنے کے حالات اور فارما انڈسٹری میں کام کرنے کے دوران متعدد احتیاط برتنے کی جانکاری دی گئی۔