عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر میں عام طور پر خشک موسم کے دوران 16 فروری تک کوئی بڑی بارش یا برف باری کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔میٹرولوجیکل سینٹر سرینگر کے مطابق، اگلے چند دنوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم کچھ دنوں میں اونچائی پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ7 سے 8 فروری تک، موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، اس کے بعد 9 فروری کو رات تک ہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔ 10 فروری کو عام طور پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کئی مقامات پر ہلکی بارش/برفباری اور تیز ہوائوں کا امکان ہے۔انکا کہنا ہے کہ11 فروری کو جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔ 12-13 فروری تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور 14-16 فروری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور الگ تھلگ اونچی جگہوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ٹریفک یونٹس سے سڑک/ہائی وے کی حیثیت کی تصدیق کریں اور ایڈمن ایڈوائزری پر عمل کریں، جب کہ برفباری والے علاقوں کے رہائشیوں کو میلا اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے خبردار کیا جاتا ہے۔