اُڑان حوصلوں کی!

رسولِ رحمتؐ کے عاشقو تُم
کبھی بھی ہمت نہ ہار لینا
اگر یمیں و یسار تک بھی
مخالفوں کی ہو پہرہ داری
فضائوں میں گرہو تلخیاں بھی
تو حوصلوں کی اُڑان بھرنا
یہ شورو شر ہے جو بُزدلی کا
ضرور اِک دن خموش ہوگا
ظہور ہوگا، تو روشنی کا
یہ وعدئہ الو دوٗدہے نا!
مگر ہے لازم یہ جان لینا
نبیؐ کا اسوہ عزیز رکھنا
عزیز رکھنا، عزیز رکھنا!

طفیلؔ شفیع
حیدرپورہ، سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653