عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 27 واں یوم تاسیس 9 جنوری 2024 کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر امیتابھ کنڈو، سینئر فیلو، ڈبلیو آر آئی، انڈیا کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا ہے، جو منگل صبح 10:30 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں ’’ہندوستان جامع اور پائیدار ترقی کی جانب، مواقع اور چیلنجز‘‘ کے عنوان پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سری ایم یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن افتتاحی خطبہ پیش کریں گے۔ مدعوئین سے بپابندیِ وقت شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔