ظفر اقبال
اوڑی// کمیونٹی کی شمولیت اور شہریوں کے ساتھ مضبوط رشتوں کو فروغ دینے کے عہد کے طور پر فوج نے اْوڑی پریمیر لیگ (یو پی ایل) کا انعقاد کیا، جو ایک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دیتا ہے بلکہ سولجر اور سٹیزن کنیکٹ کو بھی بڑھاتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ اوڑی تحصیل کیلئے منعقد کیا گیا تھا جہاں 50 سے زائد دیہاتوں کی ٹیموں نے 05 جون سے 20 اگست 2023 تک ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 69 ٹیمیں شامل تھیں جنہوں نے ناک آؤٹ کی بنیاد پر میچز کھیلے۔ 16 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور سیمی فائنلز 11 اور 12 اگست 2023 کو منعقد کیے گئے۔فائنل رائزنگ سلام آباد اور ریبل کرکٹ کلب جبلہ کے درمیان 20 اگست 2023 کو کالاپہاڑ گراؤنڈ میں مقامی نوجوانوں اور بزرگوں کے کھچا کھچ بھرے میدان میں کھیلا گیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی میجر جنرل راجیش سیٹھی، جی او سی ڈگر ڈویژن تھے۔ فاتح ٹیم ریبل کرکٹ کلب جبلہ اور رنرز اپ ٹیم رائزنگ سلام آباد کو مہمان خصوصی نے ٹرافیاں اور خوبصورت نقد انعامات سے نوازا۔فائنل میں 2500 سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی۔