سرینگر// سرینگرکے گندن اسڈئم میں اتوار کو کشمیر سپورٹس پاور لیفٹنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے اوپن کشمیرپاور لیفٹنگ چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزن ،عمرکے علاوہ صنف کو مختلف زمروں میں تقسیم کرکے ان میں شامل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔دن بھر جاری رہنے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنے ہنر کو پیش کیا۔ایسو سی ایشن کے صدر فاروق احمد ڈار نے بعد میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر خرافات سے شور رکھنے کیلے کھیل کا میدان ایک بہترین متبادل ہے۔انہوں نے تندرست جسم کو تندرست ذہن کیلے لازمی قرار۔دیتے ہوے کہا کہ معاشرے کو از خود سامنے آنا۔چاہے تاکہ نوجوانوں کو اس۔زہر سے بچا کر کھیل کی طرف راغب کیا جاے۔بخشی اسڈئم سرینگر کے منیجر مشتاق احمد زرگر،سابق مسٹر کشمیر اور سابق مسٹر جموں کشمیر مدثر عزیز اور میر مرتضی ،سپورٹس کونسل کے کوچ شوکت مجید نروری کے علاوہ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ،سیکرٹری ارشد احمد بٹ،غلام جیلانی،محسن بشیربھی اس موقعہ پر موجود تھے۔