اودہم پور//رہبر تعلیم اساتذہ فورم اودہم پوریونٹ کاماہانہ اجلاس فورم جس میں انڈر گریجویٹ کوٹیچر گریڈ 2 اور آر ای ٹی کے باقائدگی کے عمل کے بارے میں بات چیت ہوئی اس موقعہ پر سینئر ناب چیئر مین بھوپندر سنگھ اور ضلع صدر کلدیپ کٹوچ اور ضلع کے تمام زونوں کے ممبران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر فورم کے سینئر وائس چیئر مین بھو پندر سنگھ نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ تمام اینڈر گریجویٹ رہبر تعلیم اساتذہ کو ایس ایس کے تحت تعینات کریں تا کہ ا ن کی تنخواہیں بغیر کسی رکاوٹ واگزار ہوسکیں ۔انہوں نے سرکار سے ہیڈ ٹیچروں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ جن رہبر تعلیم اساتذہ کے 5سال مکمل ہوئے ہیں ان کے لئے باقائدگی کا عمل شروع کیا جائے۔ اس موقعہ پر ضلع صدر اودہمپور کلدیپ کٹوچ نے سرکار سے اپیل کہ ماہ فروری کی ایس ایس اے تنخواہ واگزار کرے اور ایس ایس اے کے تحت کام کر رہے اساتذہ جنہیں 4ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں کے اہل خانہ مشکلات کا شکار ہیں کی تنخواہیں واگزار کی اجائیں۔اس موقعہ پر جنہوں نے خطاب کیا ان میں سرجیت سنگھ ،روی کمار،منموہن سنگھ،رندیپ سنگھ، کیول کمار،سدیش کمار، سنجیو گلیریہ اندرجیت ،کلدیپ سنگھ،سمت کھجوریہ اور دیگر شامل تھے۔