گالے//آف اسپنر ڈومنک بیس اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ نے چار، چار وکٹیں اور ڈومنک سبلے (ناٹ آوٹ 56) اور جوس بٹلر (ناٹ آوٹ 46) کی ٹرن لیتی پچ پر شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کے روز چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو دو۔صفر سے کلین سویپ کرلیا۔ انگلینڈ کو اس سیریز جیتے سے آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں 120 پوائنٹ حاصل ہوئے ۔ انگلینڈ نے سری لنکا کو آج دوسری اننگز میں صرف 126 رن پر سمیٹ دیا جس سے اسے جیت کے لئے 164 رن کا ہدف ملا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنے چار وکٹ 89 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن سبلے اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کے لئے 75 رن کی ناٹ آوٹ رفاقت کرکے ٹیم کو چوتھے دن ہی جیت دلائی۔ انگلینڈ نے 43.3 اوور میں چار وکٹ پر 164 رن بناکر سیریز اپنے نام کی۔ انگلینڈ نے صبح کل کے نووکٹ پر 339 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگز 344 رن پر ختم ہوئی۔ لیفٹ آرم اسپنر لست ایبولڈینیا نے اپنی بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 42 اوور میں 137 رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کو اس طرح پہلی اننگز میں 37 رن کی برتری ملی۔ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 381 رن بنائے تھے ۔ میزبان ٹیم دوسری اننگز میں ٹرن لیتی پچ پر انگلینڈ کے آف اسپنر ڈومنک بیس اور لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ کے سامنے بے بس نظرآئی۔ سری لنکا کے آٹھ وکٹ صرف 78 رن پر گرگئے تھے ۔ ٹیم کی طرف سے ایمبولڈینیا کا جنہوں نے 42 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رن بناکر سری لنکا کو 126 رن تک پہنچایا۔ بیس نے 16 اوورز میں 49 رن دے کر چار وکٹیں ، لیچ نے 14 اوورز میں 59 رن دے کر چار وکٹیں اور کپتان اور پارٹ ٹائم آف اسپنر جو روٹ نے بغیر کوئی رن بنائے 1.5 اوور میں بغیر کوئی رن دیئے دو وکٹ لئے ۔ انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا اور پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی لیفٹ آرم اسپنر ایمبولڈینیا نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالا۔ ایمبولڈینیا نے سلامی بلے باز جیک کاؤلی (13) کو پویلین بھیجا۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ 17 کے اسکور پر گرا۔ سبلے نے جانی بیرسٹو کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 45 رن کی ساجھیداری کی۔ بیرسٹو کو ایل بی ڈبلیو کرکے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔بیئرسٹو نے 28 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے ۔ پہلی اننگز میں 186 رنز بنانے والے کپتان جو روٹ کو آف اسپنر رمیش مینڈس نے بولڈ کیا۔ روٹ نے دوسری اننگز میں 16 گیندوں پر 11 رن بنائے ۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 84 کے اسکور پر گری۔ اس کے پانچ رنز بعد ، ڈینئل لارنس دو رنز بناکر ایمبولڈینیا کا تیسرا شکار بن گئے ۔ امبولڈینیا نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی میچ میں دس وکٹیں بھی مکمل کرلئے ۔چار وکٹ گرنے سے انگلینڈ کے سامنے اچانک خطرہ نظرآنے لگا لیکن سلامی بلے باز سبلے اور بٹلر نے سری لنکا کو پھر کوئی موقع نہیں دیا اور پانچویں وکٹ کے لئے 75 رن کی ناٹ آوٹ ساجھیداری کرکے انگلینڈ کو جیت دلائی۔ سبلے نے 144 گیندوں میں ناٹ آوٹ 56 رنز میں دو چوکے لگائے جبکہ بٹلر نے 48 گیندوں میں 46 رن میں پانچ چوکے لگائے ۔ ایمبولڈوینیا نے 20 اوورز میں 73 رن پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے اس سے پہلے 2019 میں بھی سری لنکا کو تین ۔صفر سے کلین سویپ کردیا تھا۔