یو این آئی
نئی دہلی// انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے میچ میں اوڈیشہ ایف سی نے پنجاب ایف سی کو ایک صفر سے شکست دی۔منگل کی رات یہاں جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائے کرشنا کے 21ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت اوڈیشہ ایف سی نے پنجاب ایف سی کو 1-0 سے شکست دی۔ اگرچہ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔میچ کے بعد کے ٹیبل میں، پنجاب ایف سی 12 میچوں میں ایک جیت اور پانچ ڈرا کے ساتھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہے۔اوڈیشہ ایف سی کا اگلا میچ 29 دسمبر کو جمشید پور ایف سی سے ہے۔