جکارتا// انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے تازہ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جزیرہ لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں 29 جولائی کو ا?نے والے زلزلے نے بڑی پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس میں 460 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی زیر زمین 7 کلومیٹر تھی۔ اسی دن جنوبی بحرالکاہل کے علاقے میں 8.3 شدت کے زلزلے نے سونامی کی طرز کی موجیں پیدا کردی تھیں۔زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند اور چند مکانات تباہ جب کہ فضا غبار ا?لود ہوگئی۔ زلزلے سے قریبی عمارتیں لرز اْٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے لومبوک کے پڑوسی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں ا?نے والے زلزلے کے جھٹکے 29 جولائی کے زلزلے کے ا?فٹر شاکس کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس میں مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔