یواین آئی
جکارتہ// انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ ایجنسی نے کہاکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر34منٹ پر آیا، جس کا مرکز ضلع مالوکو ٹینگا (وسطی ملوکو) ضلع سے 279 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سمندر کی تہہ کے نیچے 221 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ایجنسی نے سونامی کی وارننگ ابھی تک جاری نہیں کی ہے کیونکہ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھٹکے قریبی صوبے مغربی پاپوا کی راجدھانی سورونگ شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔صوبہ مالوکو میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ہنگامی یونٹ کے سربراہ سندیہ لوہولیملانے کہا’’زلزلے کے بعد کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے فون پر بتایا کہ ’’زلزلے کے جھٹکے ضلع مالوکو ٹینگہ (وسطی مالوکو) میں محسوس کیے گئے، لیکن ابھی تک کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔‘‘